پاکستان میں ووٹنگ کا مقررہ وقت ختم ہو چکا ہے اور اب ووٹوں کی گنتی شروع ہے۔ کراچی کے حلقے این اے 243 سے پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار شہلا رضا کا کہنا تھا، ’’آج صبح سے غیر اعلانیہ طور پر متعدد پولنگ اسٹیشنوں کی جگہ تبدیل کر دی گئی تھی، جس کی وجہ سے ان کے حامی ووٹروں کو پولنگ اسٹیشن تک پہنچنا مشکل ہوگیا۔‘‘ کراچی کے دیگر انتخابی حلقوں کی تفصیلات بتا رہے ہیں رفعت سعید