1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سندھ کے صوبائی وزیر اہلیہ سمیت گھر میں مردہ پائے گئے

عنبرین فاطمہ/ نیوز ایجنسیاں
1 فروری 2018

سندھ کے صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی اوراُن کی اہلیہ فریحہ رزاق کراچی میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق لاشوں پر گولیوں کے نشانات ہیں۔

https://p.dw.com/p/2ruCW
Symbolbild Einschusslöcher
تصویر: Fotolia/Domen Colja

خبررساں ادارے اے پی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ یہ ابھی واضع نہیں کہ انہیں قتل کیا گیا ہے یا یہ خودکشی کا واقعہ ہے۔

پولیس کے سینیئر افسر توقیر نسیم کے مطابق لاشیں ملنے کی اطلاع انہیں گھر میں موجود ملازمین کی جانب سے دی گئی تھی۔ ان کے مطابق بظاہر یہ ڈکیتی کا واقعہ نہیں لگتا ۔  

سندھ کی بڑی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے میر ہزار خان بجارانی 1974  اور 1977میں سندھ کے رکن اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ  1988 میں سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔ وہ مسلسل چار انتخابات سے رکن اسمبلی منتخب ہوتے رہے تھے۔ اس وقت ان کے پاس سندھ کے وزیر پلاننگ اور ڈیولپمنٹ  کا قلمدان موجود تھا۔ ان کی اہلیہ فریحہ رزاق شعبہ صحافت سے وابستہ سے وابسطہ تھیں۔