1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

دنیا کا سب سے لمبا انسانی دانت

30 اکتوبر 2019

جرمنی میں ایک ڈینٹسٹ نے دنیا میں سب سے لمبا انسانی دانت نکالا ہے۔ 'گینس  ورلڈ ریکارڈ‘ نے اسے ایک عالمی ریکارڈ قرار دے دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/3SB2a
تصویر: picture-alliance/dpa/Max Lukas

جرمن شہر اوفن باخ کے ڈاکٹر ماکس لوکاس نے پچھلے سال جرمن شہر مائینز کے ایک مریض کا  37.2 ملی میٹر لمبا دانت نکالا تھا۔ اس دانت کا کوئی تین چوتھائی حصہ مسوڑہوں کے اندر تھا۔

اس دانت کی لمبائی کے بارے میں گینس ورلڈ ریکارڈز  کوئی ایک سال تک چھان بین کی اور آخر کار اسے ایک ریکارڈ قرار دیا۔

ڈاکٹر لوکاس کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے ڈینٹسٹوں کے لیے یہ ایک دلچسپ خبر ہے۔ اور وہ گینس ورلڈ ریکارڈز کا سرٹیفیکٹ فخر سے اپنی کلینک میں لگائیں گے۔ 

دانتوں کی صفائی کریں مگر احتیاط سے