1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جنوبی افریقہ نے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی ٹیم کو ہرا دیا

18 مارچ 2013

جوہانس برگ میں کھیلا گیا میچ بظاہر بڑے اسکور کا حامل تھا۔ پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ کی جانب سے دیے گئے ٹارگٹ کو حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ جنوبی افریقی ٹیم نے میچ 34 رنز سے جیت لیا۔

https://p.dw.com/p/17zIA
تصویر: dapd

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ابتدا میں یہ فیصلہ بظاہر کوئی خراب نہیں محسوس ہوا جب چار کے اسکور پر بلند قامت تیز بالر محمد عرفان نے گریم اسمتھ کو بولڈ آؤٹ کر دیا۔ اس کے بعد دوسری وکٹ بھی عرفان نے حاصل کی اور 42 کے اسکور پر کولن انگرام کو آؤٹ کر دیا۔ انگرام نے پاکستان کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں سینچری بنائی تھی۔

Cricket AB de Villier
اے بی ڈی ویلیئر اور ہاشم آملا کے درمیان ریکارڈ پارٹنر شپ قائم ہوئیتصویر: AP

اس وکٹ کے گرنے کے بعد جنوبی افریقی بیٹسمینوں ہاشم آملا اور اے بی ڈی ویلیئر نے ریکارڈ ساز شراکت قائم کی۔ جنوبی افریقہ کے باریش مسلمان کھلاڑی ہاشم آملا اور ایک روزہ فارمیٹ میں جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان اے بی ڈی ویلیئر نے 238 رنز کی ریکارڈ ساز شراکت قائم کی۔ اس دوران دونوں کھلاڑیوں نے اپنی اپنی سینچریاں بھی مکمل کیں۔

ہاشم آملا نے 122 اور اے بی ڈی ویلیئر 128 رنز بنا سکے۔ دونوں کھلاڑیوں نے ایک روزہ میچوں میں تیسری وکٹ پر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ اس سے قبل تیسری وکٹ پر سب سے بڑی پارٹنر شپ بھارت کے راہول ڈراوڈ اور سچن ٹنڈولکر کے درمیان سن 1999 میں کینیا کے خلاف قائم ہوئی تھی۔ اس میں 237 رنز بنائے گئے تھے۔

Cricketspieler Shahid Afridi
شاہد آفریدی نے شادار بیٹنگ کا مظاہرہ کیاتصویر: AP

تیسرے ایک روزہ میچ میں مقررہ پچاس اوورز میں میزبان ٹیم 343 رنز بناسکی۔ پاکستان کی ٹیم کا ٹارگٹ کی جانب سفر کوئی بہت دلکش نہیں تھا۔ ناصر جمشید نے محمد حفیظ کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا اور وہ 10 رنز بنا سکے۔ کامران اکمل 30 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ حفیظ کی جارحانہ اننگ 57 کے اسکور پر ختم ہوئی۔ یونس نے 19 اور کپتان مصباح الحق 28 رنز بنا سکے۔ دوسرے میچ میں شاندار بیٹنگ کرنے والے شعیب ملک صرف 4 اسکور پر آؤٹ ہو گئے۔ وہاب ریاض نے بھی میچ کو جیتنے کی ضرور کوشش کی اور وہ 45 بنا سکے۔ پاکستان کی ساری ٹیم اڑتالیسویں اوور میں 309 کے اسکور پر آؤٹ ہو گئی۔

جوہانس برگ میں کھیلا جانے والا میچ شاہد آفریدی کی دھواں دار بیٹنگ کے باعث شائقین ضرور یاد رکھیں گے۔ گو آفریدی ٹیم کو میچ نہیں جتوا سکے لیکن ان کی زوردار بیٹنگ کی وجہ سے مہمان ٹیم تین سو سے زیادہ اسکور کرنے کے قابل ہو سکی۔ آفریدی 88 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ ان کی 48 گیندوں پر محیط اس اننگ میں سات چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے۔ آفریدی کا ساتواں چھکا 156 میٹر طویل تھا، جس کی وجہ سے بال جوہانس برگ کےکرکٹ اسٹیڈیم کے چار منزلہ پیویلن کو عبور کرتی ہوئی باہر جا گری۔

میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز مشترکہ طور پر ہاشم آملا اور اے بی ڈی ویلیئر کو دیا گیا۔ پانچ میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو ایک مقابلے میں دو میچ جیت کر برتری حاصل ہو گئی ہے۔ اس سیریز کا چوتھا ایک روزہ میچ 21 مارچ کو ڈربن میں کھیلا جائے گا۔

(ah/at(Reuters