1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی میں رواں موسم گرما کے دوران بے روزگاری میں اضافہ

31 جولائی 2024

جرمنی میں روزگار کی وفاقی جرمن ایجنسی کے مطابق ملک میں بے روزگار افراد کی مجموعی تعداد 2.809 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ حکام کمزور اقتصادی ترقی کو لیبر مارکیٹ پر بوجھ ڈالنے کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔

https://p.dw.com/p/4ixRX
Italien Arbeitslosigkeit Symbolbild
تصویر: Miguel A. Lopes/dpa/picture alliance

جرمنی میں گزشتہ کے مقابلے میں اس سال جولائی میں بے روزگار افراد کی تعداد میں معمول سے زیادہ تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔ روزگار سے متعلق وفاقی جرمن ایجنسی کی جانب سے آج بدھ کے روز جاری کیےگئے عداد و شمار کے مطابق گزشتہ مہینے کے مقابلے میں بے روزگار لوگوں کی تعداد میں 82,000 کا اضافہ ہوا اور اب ان کی مجموعی تعداد 2.809 ملین تک پہنچ گئی۔

جولائی میں بے روز گار افراد کی شرح چھ فیصد رہی، جو جون کے مقابلے میں 0.2 فیصد زیادہ ہے۔ ایجنسی کے بورڈ کے رکن ڈینیل ٹیرسن باخ نے کہا،''کمزور اقتصادی ترقی لیبر مارکیٹ پر بوجھ ڈال رہی ہے۔ موسم گرما کی چھٹیوں کے آغاز میں، بے روزگاری اور روزگار کی کمی میں معمول کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔‘‘

۔ حکام کمزور اقتصادی ترقی کو لیبر مارکیٹ پر بوجھ ڈالنے کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔
۔ حکام کمزور اقتصادی ترقی کو لیبر مارکیٹ پر بوجھ ڈالنے کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔تصویر: PATRICK HERTZOG/AFP/Getty Images

پچھلے سال کے جولائی کے مقابلے میں اس مرتبہ بے روزگا افراد کی تعداد میں 192,000 کا اضافہ ہوا۔ اسی طرح اطلاع دی گئی ہے کہ ملازمت کی خالی آسامیوں کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔ اس مرتبہ ملازمت کی 703,000 آسامیوں کا اندراج کیا گیا، یہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں 69,000 کم آسامیاں تھیں۔

تاہم ایجنسی اپرنٹس شپ مارکیٹ میں اب بھی کچھ حرکت دیکھتی ہے۔ جولائی میں 121,000 درخواست دہندگان کو ابھی تک اپرنٹس شپ کی جگہ یا متبادل تربیت کا موقع نہیں ملا۔ اس کے برعکس کمپنیوں میں اپرنٹس شپ کی 204,000 آسامیاں رپورٹ کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق گرمیوں کے مہینوں میں یہ تعداد اب بھی کم ہو سکتی ہے۔

ش ر⁄ ر ب (ڈی پی اے)

پاکستان میں بڑھتی مہنگائی، عوام لنگر سے کھانا کھانے پر مجبور