آئیڈیاز 2016، پاکستان کے متعدد دفاعی معاہدے
آئیڈیاز 2016، پاکستان کے متعدد دفاعی معاہدے
افتتاحی تقریب میں سول اور فوجی قیادت شریک
سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں شروع کی جانے والے اس ایونٹ کے نویں سیشن کا افتتاح 22 نومبر کو ایکسپو سینٹر کراچی میں وزیر اعظم نواز شریف نے کیا۔ اس موقع پر ملک کی تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی موجود تھے۔
43 ممالک کی کمپنیاں اور مندوبین شریک
آئیدیاز 2016ء میں 43 ممالک کی کمپنیاں اور مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔
پاکستان کا یوکرائن کے ساتھ دفاعی معاہدہ
پاکستان نے یوکرائن کے ساتھ ایک دفاعی معاہدہ کیا ہے جس کے تحت پاکستان میں مقامی طور پر تیار کیے گئے الخالد ٹینک سیریز کے لیے یوکرائنی کمپنی انجن فراہم کرے گی۔
تُرکی کے ساتھ مشاق طیاروں کی فروخت کا معاہدہ
پاکستان نے ترکی کے ساتھ تربیتی طیارے مشاق کی فروخت کا معاہدہ بھی کیا ہے جبکہ چین کے تعاون سے تیار کیے گئے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی اپ گریڈیشن کا معاہدہ فرانسیسی کمپنی سے طے پایا ہے۔ دوسری طرف آگسٹا آبدوز کی اپ گریڈیشن کے لیے پاکستان اور ترکی کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے۔
سیلف ڈیفنس سے ملکی دفاع کے لیے ہتھیار
نمائش میں سیلف ڈیفنس سے لے کر ملکی دفاع تک مختلف طرح کے ہتھیار اور دیگر ساز و سامان پیش کیا گیا ہے۔
پاکستانی ڈرون بھی نمائش میں شریک
پاکستان کے تیار کردہ بغیر پائلٹ پرواز کرنے والا طیارے بھی نمائش میں رکھے گئے۔ براق نامی ڈرون متحرک ہدف کو نشانہ بنانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔
غیر ملکی کمپنیاں بھی شرکاء کی توجہ کا مرکز
روس، چین، ترکی، یوکرائن، فرانس اور بلیجیم کی اسلحہ ساز کمپنیاں شرکاء کی توجہ کا مرکز ہیں۔
بم پروف گاڑی حمزہ پہلی بار نمائش میں شریک
مقامی طور پر تیار کی گئی بم پروف گاڑی پہلی بار نمائش کے لیے پیش کی گئی ہے۔ گیارہ افراد کی گنجائش رکھنے والی گاڑی کو حمزہ کا نام دیا گیا ہے جو نہ صرف کمپیوٹرائزڈ ہے بلکہ اسے زمانہ جنگ کے علاوہ انسداد دہشتگردی کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
دفاعی نمائش باقاعدگی سے منعقد کرنے والا جنوبی ایشیا کا واحد ملک
پاکستان جنوبی ایشیا میں دفاعی نمائش باقاعدگی سے منعقد کرنے والا واحد ملک ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان کے اسلحہ اور دیگر دفاعی ساز و سامان کا معیار بین الاقوامی معیارات کے مطابق ہے اور اس سے تمام دنیا استفادہ کرسکتی ہے۔
پاکستان میں ہتھیاروں اور دفاعی ساز و سامان کے لیے منعقد کی جانے والی سالانہ نمائش انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن اینڈ سیمنار (IDEAS) آئیڈیاز 2016ء پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں جاری ہے۔