کراچی میں گلشن اقبال کے علاقے یوحانا آباد سے گزشتہ دنوں کے دوران کم از کم چوبیس مسیحی نوجوانوں کو سادہ کپڑوں اور پولیس کی وردی میں ملبوس افراد اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ مکینوں کے مطابق بظاہر سلامتی کے اداروں سے تعلق رکھنے والے یہ نقاب پوش افراد رات کی تاریکی میں بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑیوں میں آتے ہیں اور دروازے توڑ کر گھروں میں داخل ہوتے ہیں۔