پاکستان کےخلاف سیریز کے لئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان
8 اپریل 2009فاسٹ بولر بریٹ لی اور آل راؤنڈرز اینڈڑیو سائمنڈز اور شین واٹسن کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ بریٹ لی، واٹسن ان فٹ ہو نے کی وجہ سے اور سائمنڈز تادیبی کاروائی کی وجہ سے کرکٹ سے دور تھے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان بائیس اپریل سے سات مئی تک پانچ ون ڈے اور ایک ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔
آسٹریلیا کی ٹیم میں مائیکل کلارک، بڑید ہیڈن، ناتھن بریکن، کالم فرگوسن، بریت جیوز، ناتھن ہارٹز، بین ہلفن ہاس، جیمز ہوپس، ڈیود ہسسی، بین لافلن، شان مارش، بریٹ لی، اینڈڑیو سائمنڈز اور شین واٹسن شامل ہیں۔
آسٹریلیا کے خلاف متحدہ عرب امارت میں منعقدہ پانچ ون ڈے میچز اور ایک 20 ٹونٹی کرکٹ میچ پر مبنی سیریز کے شیڈول کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔
شیڈول کے مطابق پاکستان ٹیم 22 اور24 اپریل کو دو ون ڈے میچزدوبئی میں اور27 اپریل، یکم مئی اور 3 مئی کوتین ون ڈے میچز ابوظہبی میں کھیلے گی جبکہ سیریز کا واحد ٹونٹی20 میچ، 7مئی کو دوبئی میں کھیلا جائے گا