مسوڑوں کی بیماری، سرطان کا باعث بن سکتی ہے
2 اگست 2017اشتہار
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق وہ افراد جنہیں ماضی میں مسوڑوں کی تکلیف کا سامنا رہا ہے ان میں سرطان کی بیماری لاحق ہونے کا خطرہ 14 فیصد بڑھ جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق،’’ مسوڑوں کی بیماری کا زیادہ تعلق غذا کی نالی کے سرطان سے بنتا ہے ان خواتین کو غذا کی نالی کے سرطان ہونے کے امکانات تین گنا بڑھ جاتے ہیں جنھیں مسوڑوں کی بیماری کا مسئلہ ہو۔‘‘
اس تحقیق کے لیے طبی ماہرین نے 65 ہزار عمر رسیدہ خواتین کی صحت کے حوالے سے سروے کیا تھا۔ اس تحقیق میں لکھا گیا ہے کہ مسوڑوں کی بیماری کی وجہ سے غذا کی نالی کو نقصان پہنچنے کا ایک تعلق یہ ہوسکتا ہے کہ غذا کی نالی منہ کے بہت قریب ہوتی ہے اور جراثیم جلد غذا کی نالی میں منتقل ہو سکتے ہیں جو سرطان کا باعث بن سکتا ہے۔