لاہور میں ایک اور دھماکا
23 فروری 2017اشتہار
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ دھماکا ڈیفنس کے علاقے میں ہوا۔ صبح کے وقت زیادہ تر لوگ اس علاقے میں خریداری کے لیے آتے ہیں جبکہ یہاں پر مختلف دفاتر بھی قائم ہیں۔ دھماکے میں متعدد گاڑیوں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ ایسا بھی کہا جا رہا ہے کہ یہ دہشت گردی نہیں بلکہ یہ دھماکا ایک جنریٹر میں ہوا۔ پنجاب پولیس کے مطابق یہ ایک بم دھماکا تھا جس کے لیے آٹھ سے 10 کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔
دھماکے کے بعد لاہور کے جنرل ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
پاکستان میں گزشتہ ہفتے کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردی کے پے در پے واقعے رونما ہوئے ، جس میں ایک سو تیس سے زائد افراد ہلاک جبکہ کئی سو زخمی ہوئے۔ اس سے قبل تیرہ فروری کو لاہور میں ہونے والے خود کش حملے میں 15 افراد ہلاک ہوئے تھے۔