برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان بریگزٹ ڈیل طے پا گئی
17 اکتوبر 2019اشتہار
اس ڈیل میں اکتیس اکتوبر کو برطانیہ کی یورپی یونین سےعلحیدگی سے متعلق اختلافی معلامات کی تفصیلات طے کی گئی ہیں۔
لیکن ڈیل پر عمل سے پہلے برطانوی پارلیمان کی اکثریت کو اسے منظور کرنا ہوگا جبکہ یورپی یونین کے تمام رکن ممالک کی طرف سے اس معاہدے کی توثیق ضروری ہوگی۔
ابھی یہ واضع نہیں کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے پاس اس معاہدے کی منظوری کے لیے مطلوبہ حمایت ہے یا نہیں۔
برطانیہ میں حکومت کی اتحادی جماعت شمالی آئرلینڈ کی ڈیموکریٹک یونینسٹ پارٹی (ڈی یو پی) اس معاہدے کے خلاف ہے جبکہ حزب اختلاف کی لیبر پارٹی اور اسکاٹش نیشنل پارٹی نے بھی اس ڈیل کو مسترد کیا ہے۔