1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
کھیلسری لنکا

سری لنکا میں گالے ٹیسٹ میں آئرش ٹیم کی آج تک کی بدترین شکست

18 اپریل 2023

گالے میں پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن سری لنکا نے آئرلینڈ کو اس کی تاریخ کی سب سے بڑی شکست دے دی۔ سری لنکا نے آئرلینڈ کو ایک اننگز اور دو سو اسی رنز‍ سے ہرا دیا، جو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی کامیابیوں میں سے ایک ہے۔

https://p.dw.com/p/4QFL2
 Ireland's Cricket captain Andrew Balbirnie
آئرش کرکٹ ٹیم کے کپتان اینڈریو بیلبرنیتصویر: Aijaz Rahi/AP/picture alliance

گرم مرطوب موسمی حالات میں گالے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ممالک کی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلے گئے اس پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے اپنی پہلی اور واحد اننگز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 591 رنز بنا کر کھیل ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

ایک اننگز میں چار سینچریاں

پہلی اننگز میں سری لنکا کے چار کھلاڑیوں نے سینچریاں اسکور کی تھیں۔ سب سے زیادہ رنز کپتان دیمُت کرُونارتنے نے بنائے تھے۔ وہ 179 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔ ان کے علاوہ کُوشل مینڈیس نے 140 رنز بنائے تھے جبکہ دینیش چندی مل 102 رنز بنا کر اور سادیرا سماراوکرمے 104 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

افغان کپتان کا پاکستان کے خلاف پہلی فتح پر مسرت کا اظہار

اس کے جواب میں آئرلینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 143 رنز بنا سکی تھی اور فالو آن پر مجبور ہو گئی تھی۔ اس اننگز میں سری لنکا کی طرف سے پربھات جےسوریا نے صرف 52 رنز دے کر سات وکٹیں حاصل کی تھیں۔

فالو آن کے بعد اپنی دوسری اننگز میں آئرلینڈ کی ٹیم اس میچ کے تیسرے ہی روز آج منگل اٹھارہ اپریل کے دن محض 168 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ سری لنکن بولر پربھات جےسوریا نے دوسری اننگز میں بھی تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور یوں وہ اس میچ میں مجموعی طور پر دس وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

بھارتی مزدور کی بیٹی اب ویمنز کرکٹ پریمیئر لیگ میں کھیلیں گی

Sport Cricket Ireland's Mark Adair
آئرش بولر مارک آڈئر جنہوں نے اس میچ میں صرف ایک وکٹ حاصل کیتصویر: Munir Uz Zaman/AFP via Getty Images

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی کامیابیوں میں سے ایک

آئرلینڈ کی ٹیم کے موجودہ دورہ سری لنکا کے دوران گالے میں پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے مہمان ٹیم کو جتنے بڑے فرق سے ہرایا، وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی کامیابیوں میں سے ایک ہے۔

بابراعظم پر سیکسٹنگ کا الزام، ایک لطیفہ جعلی خبر کا منبع

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فتح ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک اننگز سے بھی زیادہ کے فرق کی بنیاد پر آج تک کی 12 ویں سب سے بڑی کامیابی ثابت ہوئی۔ سب سے بڑے فرق سے حریف ٹیم کو ہراتے ہوئے اب سری لنکا سے اوپر 11 ویں نمبر پر جس ٹیم کا نام آتا ہے، وہ انگلینڈ کی ٹیم ہے۔ انگلینڈ نے 2007ء میں ویسٹ انڈیز کو ایک اننگز اور 283 رنز کے فرق سے ہرایا تھا۔

اس کے علاوہ خود سری لنکا کے لیے بھی یہ پہلا موقع تھا کہ اس نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی کسی بھی حریف ٹیم کو پہلی بار اتنے بڑے فرق سے ہرایا۔ اس سے قبل سری لنکا کا سب سے بڑی ٹیسٹ کامیابی کا ریکارڈ 2004ء میں بنا تھا، جب اس جنوبی ایشیائی ملک نے زمبابوے کو بولاوایو میں ایک اننگز اور 254 رنز سے شکست دی تھی۔

’ایسے رنزوں کا کیا کرے کوئی‘

Cricket Sri Lanka's captain Dimuth Karunaratne
سری لنکا کی طرف سے سب سے زیادہ رنز کپتان دیمُت کرُونارتنے نے بنائے، وہ 179 کے ذاتی اسکور پر آؤٹ ہوئےتصویر: ISHARA S. KODIKARA/AFP

ٹیسٹ کرکٹ میں آئرلینڈ کی سب سے بڑی شکست

گالے ٹیسٹ کے تیسرے ہی دن میزبان ٹیم سے ایک اننگز اور 280 رنز سے ہار جانا آئرلینڈ کے لیے اس یورپی ملک کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی شکست بھی ثابت ہوئی۔ آئرلینڈ کو ٹیسٹ ٹیم کی حیثیت ملے ابھی زیادہ عرصہ نہیں ہوا۔

ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کو پہلی بار اپنی میزبانی میں وائٹ واش

آئرلینڈ کی ٹیم نے آج تک صرف پانچ ٹیسٹ میچ ہی کھیلے ہیں اور ان پانچوں میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم جیسی شکست آئرش ٹیم کو آج گالے میں دیکھنا پڑی، ویسی ناکامی کا سامنا اسے آج تک کبھی نہیں کرنا پڑا تھا۔

م م / ع ا (اے ایف پی، روئٹرز)

انضمام الحق پہنچے جرمنی میں ٹرائلز لینے